• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹ قتل کیس‘ نامزد ملزم کی ضمانت پر رہائی کے احکامات

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے مشہور کوہاٹ قتل کیس میں نامزد ملزم عظمت علی کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کر دیئے۔ استغاثہ کے مطابق ملزم پر الزام تھا کہ اس نے پولیس سٹیشن کینٹ کی حدود میں 29 اپریل 2018 کو تین دیگر ملزمان کے ساتھ فائرنگ کی اور پرانی دشمنی کی بنا پر سجاد خان کو قتل کر دیا تھا ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے بعد میں ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا دوران سماعت ملزمان کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ انکے موکل سمیت چار افراد پر قتل کی دعویداری کی گئی جس میں ایک ملزم کو پہلے ہی ضمانت پر رہائی دی جا چکی ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ایک قتل کے مقدمے میں چار افراد کو ٹرائل تک جیل میں بند رکھا نہیں جا سکتا جبکہ اس کا مدعی خود بھی ایک قتل کے مقدمے میں مفرور ہے لہذا عدالت اس حوالے سے ملزم کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کرے عدالت نے دو طرفہ دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزم کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کر دیئے۔
تازہ ترین