• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایسے دلائل نہ دیں کہ صدر رولز کیخلاف کچھ بھی کرسکتے ہیں،جسٹس اطہر من اللہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے دلائل نہ دیں کہ صدر پاکستان اپنے اختیارات سے رولز کیخلاف جا کر کچھ بھی کرسکتے ہیں، سعید الہٰی نے بطور چیئرمین کچھ غلط کیا تو شوکاز دیا جاتا۔ابرارالحق کی بطور چیئرمین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی سربراہی میں ہوئی۔دوران سماعت ابرارالحق نے تحریری دلائل عدالت میں جمع کرائے جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا آپ اپنا کیس خود لڑیں گے؟ابرارالحق نے جواب دیا کہ میرے وکیل آج لاہور عدالت میں مصروف ہیں، آپ ہمارے تحریری دلائل قبول فرما لیں۔عدالت نے کہا کہ اگر آپ مطمئن نہیں تو آپ کے وکیل کو سننے کے لیے تاریخ رکھ لیتے ہیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے وفاق کی جانب سے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ابرارالحق کی تعیناتی صدر پاکستان نے کی ہے۔
تازہ ترین