اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)جج احتساب عدالت اعظم خان نے شاہدخاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کے خلاف ایل این جی ریفرنس میں آئندہ سماعت پرتمام ملزمان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 6 جنوری تک ملتوی کر دی ۔پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن کو کھیل تماشا نہ بنائیں ،اس حوالے سے قانون سازی ہونی چاہئے،قبل ازیں پیر کو سماعت کے دوران سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق شیخ پیش ہوئے اس موقع پرعدالت نے استفسار کیا کہ شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کدھرہیں جس پر بتایا گیا کہ راستہ میں ہیں جلدپہنچ جائیں گے اس پر عدالت نے ان کی آمد تک سماعت ملتوی کر دی بعد ازاں دوبارہ سماعت کے دوران ملزمان کو پیش کیا گیا عدالت نے حاضری لگانے کے بعد ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر تمام ملزمان عدالت پیش ہوں اور سماعت ملتوی کردی۔ ریفرنس میں10 ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے اختیارات کاغلط استعمال کیا ، ایک کمپنی کو 21ارب روپے سے زائد کا فائدہ پہنچایا گیا۔