سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر نے سابق آرمی چیف و صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو سزا موت سنائے جانے کے فیصلے سے اختلاف کیا ہے۔
خصوصی عدالت کی طرف سے پرویز مشرف کو سزائے موت سنائی گئی، جس پر انہوں نے کہا کہ سابق صدر کا اقدام آئین شکنی نہیں تھا۔
عرفان قادر نے مزید کہا کہ پرویز مشرف کے اقدام کو غیر آئینی قرار دیا جاسکتا ہے جس پر سنگین غداری کا مقدمہ نہیں بنتا۔
ان کا کہنا تھا کہ جن ججز نے سابق آرمی چیف سے متعلق فیصلہ دیا، ان کی ایگزیکٹو آرڈر سے بحالی بھی غیر آئینی تھی۔