• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راؤ انوار اور دیگر کی ضمانت منسوخی، ترمیمی درخواست دائر کرنے کیلئے مہلت

‏‎کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کی جسٹس اقبال کلہوڑو اور جسٹس عبد المبین لاکھو پر مشتمل دو رکنی بینچ نے نقیب اللہ قتل کیس سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اور دیگر کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر ترمیمی درخواست دائر کرنے کیلئے مہلت دیدی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ درخواست گزار مدعی مقدمہ محمد خان کا انتقال ہوگیا ہے،ترمیمی درخواست دائر کرنے کیلئے مہلت دی جائے،عدالت نے وکیل کی درخواست پر 13 جنوری تک سماعت ملتوی کردی۔

تازہ ترین