اسلام آباد (نمائندہ جنگ )وزیر دفاع پرویز خٹک سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے سے لاعلم نکلے۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماں نے ردعمل دیتے ہوئے اس فیصلے کو تاریخ ساز قرار دیا اور کہا ہے کہ فیصلے سے آمریت کا راستہ بند ہوگا۔
مگر پارلیمنٹ میں میڈیا نمائندگان نے جب وزیر دفاع پرویز خٹک سے پرویز مشرف کو سزائے موت کے فیصلے سے متعلق پوچھا تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع نے کہا کہ میں مصروف تھا۔مجھے اس فیصلے کا ابھی آپ سے پتہ چلا۔
پرویز خٹک نے کہا کہ حکومت کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کروانا ہوتا ہے، یہ خصوصی عدالت کا فیصلہ ہے تو ابھی آگے جائے گا اور حتمی فیصلہ سپریم کورٹ کا ہوگا۔