اسلام آباد ( نامہ نگار)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستا ن علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مودی اور آر ایس ایس کے ہندو انتہا پسند ایجنڈے کے اثرات نہ صرف خطے پر بلکہ پوری دُنیا پر پڑیں گے جس کا عالمی برادری کو فوری نوٹس لینا چاہیے، اسلام آباد میں مسئلہ کشمیر کے موضوع پر گول میزکانفرنس سے خطاب کرانہوں نے کہا کہ مودی نے ہندو انتہا پسندفاشسٹ ایجنڈے کی تکمیل کیلئے مقبوضہ کشمیر میں ظلم وتشدد میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت کی انتہا پسند حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں مکمل بلیک آوٹ کر رکھا ہے۔ آج مودی کے ہندو انتہا پسند اقدامات کی وجہ سے بھارت میں رہنے والے کروڑوں مسلمانوں کی زندگیاں غیر محفوظ ہو چکی ہیں۔