• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف کا بارہ اکتوبر 1999کا اقدام اصل آئین شکنی تھی، ملک عمر ایڈ ووکیٹ

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) سینئرقانون دان ملک عمر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ایمرجنسی کا نفاذ آئین پاکستان میں دی گئی ایک پروویژن ہے اور صدر پاکستان کو اختیار حاصل ہے کہ وہ مخصوص حالات میں ایمرجنسی نافذ کر سکتا ہے، جہاں تک تین نومبر 2007کو پرویز مشرف کی طرف سے نافذ کی جانے والی ایمرجنسی کا تعلق ہے تو اسے سپریم کورٹ نے اسی وقت کالعدم قرار دیدیا تھا، لہذا وہ اقدام جس کے تحت سابق صدر پرویز مشرف کو سزا سنائی گئی اس کا سرے سے وجود ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف نے بارہ اکتوبر 1999کو ملک میں جو مارشل لاء نافذ کیا تھا اصل میں وہ آئین شکنی تھی۔جنرل پرویز مشرف کے بارہ اکتوبر 1999کے اقدام کو اس وقت کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے تحفظ دیا تھا۔
تازہ ترین