کوئٹہ(پ ر) بلوچستان بس فیڈریشن کے صدر میر سعید لہڑی کی زیرصدارت ٹرانسپورٹرز کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں اشرف اختر جان کاکڑ حاجی رمضان گوہر خان مینگل حاجی بابل کرد حاجی رئوف ودیگر نے شرکت کی سعید لہڑی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کوئٹہ شہرمیں ٹریفک کا مسئلہ انتہائی گمبھیر ہوچکاہے گھنٹوں گھنٹوں ٹریفک جام رہنامعمول ہے جس کے باعث شہری خصوصاً ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو مشکلات کاسامنا کرناپڑتاہے لیکن انتظامیہ چند افراد کے ہاتھوں یرغمال ہے اور مزید لوکل بسوں کیلئے پرمٹ جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس کی بھرپور مخالفت کی جائے گی اوراحتجاجاً ہم اپنی بسوں کو کھڑا کردینگے۔