پشاور( وقائع نگار) ایڈمنسٹریٹر ٹائون ون سلیم خان نے تجاوزات کے خلاف گرینڈآپریشن کرتے ہوئے ʼ لاکھوں روپے کے بجلی تاروں سمیت شہر بھر سے 4 ٹرک سامان بھی ضبط کرلیا گیا ایڈمنسٹریٹر سلیم خان نے ڈیمالشنگ سٹاف کے ہمراہ نشتر آباد سے لیکر رامداس تک ʼ دلہ زاک روڈ اور چوک یادگار میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا اس دوران چوک یادگار میں ٹیوب ویل کے ساتھ لاکھوں روپے کی بجلی کی تاریں اور بجلی کا دیگر سامان بھی قبضہ میں لے لیاگیا جبکہ 4 ٹرک سامان بھی ضبط کرلیا گیا آپریشن کے دوران غیرقانونی تعمیرات مسمارکردیئے گئےاس دوران ایڈمنسٹریٹر سلیم خان نے کہاکہ تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی لہذا تاجر اپناقیمتی سامان دکانوں کے اندر رکھیں بصورت دیگر فٹ پاتھوں پر پڑا سامان ضبط کیاجائیگا ایک انچ تجاوزبھی برداشت نہیں کی جائیگی ۔