سکھر میں کندھرا کے قریب آوارہ کتوں کے حملے سے اسکول جانے والے 4بچے زخمی ہوگئے، بچوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
آوارہ کتوں کے حملے سے زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 6 سے 9 سال کے درمیان ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں کتوں کے کاٹنے سے شدید زخمی ہونے والا 6 سالہ حسنین این آئی سی ایچ میں دوران علاج انتقال کر گیا تھا۔
سندھ میں سگ گزیدگی واقعات میں حد درجہ اضافے کے بعد سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے کتا مار مہم شروع کرنے کے احکامات جاری کیے تھے تاہم ان احکامات پر انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک مہم کا آغاز نہیں کیا جاسکا ہے۔