پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے آرمی چیف نے آرمی کمانڈوز سے بات چیت کی۔
اس موقع پر آرمی چیف نے کہنا تھا کہ تمام ملک دشمن قوتوں کو ناکام کرتے ہوئے ملک میں استحکام لائے ہیں۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم کسی قیمت پر ملکی استحکام کو خراب نہیں ہونے دیں گے۔
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ ایس ایس جی کمانڈوز ہمارا فخر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے لے کر اب تک بہادر کمانڈو افسران اور جوانوں نے ملکی دفاع کے لیے بے شمار خدمات سرانجام دی ہیں۔