• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیز رفتار کار نے بائیک کو ہوا میں اڑادیا، ویڈیو وائرل

کولاج فوٹو: اسکرین گریب
کولاج فوٹو: اسکرین گریب

بائیک کے سہارے کھڑے نوجوان سے اچانک اس کا ’سہارا‘ ہی چھین لیا گیا، تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر اور نوجوان کے بال بال بچ جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

تیزی سے گردش کرنے والی ویڈیو نے دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا، جہاں ٹریفک کے ایک انتہائی خطرناک حادثے کا منظر کیمرے کی آنکھ میں قید ہوگیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک پر ایک تیز رفتار کار نے سڑک کنارے کھڑے ایک شخص کی موٹر سائیکل کو اس وقت ٹکر ماری جب وہ بائیک کے سہارے کھڑا موبائل استعمال کرنے میں مگن تھا۔ 

کار نے بائیک کے پرخچے اڑا دیے اور بائیک اچھلتی ہوئی قریب موجود دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی۔

خوش قسمتی سے اس بھیانک حادثے میں موٹرسائیکل سوار بال بال بچ گیا، جسے دیکھ کر لوگ اسے معجزہ قرار دے رہے ہیں۔



دلچسپ و عجیب سے مزید