• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آر فور گروپ کا سعودی عرب پر حملے فوری، غیر مشروط طور پر بند کرنے کا مطالبہ

پاکستان، سعودی عرب، مصر اور ترکیے پر مشتمل آر فور گروپ نے شاہ خالد ایئرپورٹ ریاض پر حملوں کی مذمت کردی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آر فور کے مشترکہ اعلامیے میں شاہ خالد ایئر پورٹ ریاض پر حملوں کو سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق حوثی حملوں میں شہری انفرااسٹرکچر اور تنصیبات کو نقصان پہنچا، حملے سعودی عرب کی سلامتی، استحکام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے خطرہ ہیں۔

آر فور گروپ نے مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کیا اور سعودی عرب کے تمام جائز اقدامات کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

اعلامیے کے مطابق سعودی عرب کو اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت کا حق حاصل ہے، حوثی ملیشیا حملوں اور علاقائی و عالمی امن و سلامتی کو لاحق خطرات کی مکمل ذمہ دار ہے۔

آر فور گروپ نے سعودی عرب پر حملے فوری اور غیر مشروط طور پر بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید