بیرسٹر ظفراللّٰہ کا کہنا ہے کہ صدر پاکستان کے پاس اختیار ہے کہ وہ پرویز مشرف کی سزا کو تبدیل یا ختم کرسکتے ہیں۔
نواز شریف دور میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی رہنے والے بیرسٹر ظفر اللّٰہ نے کہا ہے کہ صدر پاکستان کے پاس اختیار ہے کہ وہ پرویز مشرف کی پھانسی کی سزا کو عمر قید کی سزا میں تبدیل کر دیں اور انہیں یہ بھی اختیار ہےکہ وہ سزائے موت کو ہی ختم کردیں۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر ظفراللّٰہ نے کہا کہ اس کام کے لیے پرویز مشرف کا پاکستان آنا بھی ضروری نہیں ہے۔
ماہر قانون کامران مرتضیٰ نے کہا کہ اپیل دائر کرنے کے لیے پرویز مشرف کو پاکستان آنا ہی پڑے گا۔
معروف سماجی کارکن حنا جیلانی نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کو پھانسی کی سزا نہیں ہونی چاہیے۔