• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی سی حملہ، پولیس کو بے قصور وکلا کیخلاف کارروائی نہ کرنیکا حکم

لاہور (نمائندہ جنگ،نیوزایجنسیاں) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبرنقوی نے پی آئی سی حملہ کیس میں آئی جی پنجاب پولیس شعیب دستگیر کو بے قصور وکلاء کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت کاکہنا تھا کہ جس آدمی نے یہ گناہ کیا اس کو اسکا سامنا کرنا پڑیگا۔

عدالت نے پی آئی سی واقعے پر معاملے کو حل کرنے کیلئے 8رکنی کمیٹی قائم کرتے ہوئے معاملہ حل کرنے کی ہدایت کردی۔

جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پی آئی سی واقعہ پر وکلاء کیخلاف درج مقدمات خارج کرنے کی درخواستوں پر سماعت کی۔

تازہ ترین