سکھر (بیورو رپورٹ) آمدن سے زائد اثاثہ جات کے الزام میں گرفتار پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید احمد شاہ کی رہائی کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا۔ سیشن جج نے بانڈ لینے سے انکار کرتے ہوئے دوبارہ احتساب عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیدیا۔ احتساب عدالت کی جانب سے خورشید شاہ کی 50 لاکھ روپے کے ضمانتی بانڈز کے عوض رہائی کے احکامات دیے گئے تھے، احتساب عدالت کے جج چھٹی پر ہونے کے باعث ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں بانڈ جمع کرائے گئے تاہم سیشن جج نے بانڈ لینے سے انکار کرکے احتساب عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا۔