اسلام آباد(نمائندہ جنگ)صدر مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پرویزمشرف کو سزا سے بارڈر پر جان کا نذرانہ پیش کرنے کیلئے کھڑے ہر سپاہی کو دکھ ہوا۔ فوج کیخلاف پراپیگنڈے سے صرف دشمن کو فائدہ پہنچتا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے علاوہ ہمیں فوج کے اس سپاہی کے احساسات و جذبات کی بھی تشویش ہونی چاہئے جو مادرِوطن کی حفاظت کیلئے یا سیاچن سمیت ہر بارڈر پر کھڑا دشمن فوج کی ہر چال کا مقابلہ کر رہا ہے اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہا ہے۔