• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات نہیں کئے جا سکے

ملتان(سٹاف رپورٹر)سال 2019ء کے دوران جنوبی پنجاب سمیت ملتان میں سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کی سہولت کیلئے خاطر خواہ اقدامات عمل میں نہیں لائے جا سکے۔جنوبی پنجاب کو قدرت نے دریا، پہاڑ،صحرا،اور حسین مناظر سے مالا مال کیا ہوا ہے ۔ سیاحوں کی کشش کیلئے اس خطہ میں بہت کچھ ہے۔ حکومت کی جانب سے اس خطہ میں سیاحت کے فروغ کیلئے اعلان کردہ منصوبہ جات کو ہی مکمل کر لیا جائے تو اس سے ٹورازم انڈسٹری ترقی کر سکتی ہے۔سال 2019ء اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہےاس سال کےدوران جنوبی پنجاب سمیت ملتان میں سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کی سہولت کیلئے پراجیکٹ پر کام سست روی سے جاری رہا۔ حکو مت پنجا ب نے ملتا ن اور مظفر گڑھ کے درمیا ن دریا ئے چنا ب پر پلے لینڈ ،ریزارٹ اور تیرتے ہو ئے ریسٹو رنٹ کا منصو بہ تیار کیا ۔اس اہم منصو بہ پر بھی محض فزیبلٹی رپو رٹ تیا ر کر کے لا ہو ربھجوائی گئی اور اس کے بعد یہ اہم منصوبہ بھی فائلوں میں دب کر رہ گیا۔ سیا حو ں کا کہنا ہے کہ محکمہ سیا حت پنجا ب صر ف ایو نٹ کرا نے تک محدود ہے ۔ ملتا ن میں محکمہ سیا حت پنجا ب کا ایک بھی ہو ٹل مو جو د نہیں بلکہ ان کا ریجنل آفس بھی کرا یے کی عمارت میں قا ئم ہے ۔ اس حوا لے سے ریجنل منیجر اشعر اقبال ملک سے با ت کی گئی تو انہو ں نے بتا یا کہ جنوبی پنجاب میں سیا حت کے فر وغ اور سیا حو ں کی سہولت کیلئے اقدا ما ت کا عمل جا ری ہے۔ کوہ سلیمان رینج میں سیاحوں کے لئے9پوائنٹس بنائے جا رہے ہیں۔
تازہ ترین