• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ سمجھے تو مشرف کو حاضری سے استثنا دے سکتی ہے ، سلمان اکرم راجا

سپریم کورٹ سمجھے تو مشرف کو حاضری سے استثنا دے سکتی ہے ، سلمان اکرم راجا


سینئر وکیل اور ماہر قانون سلمان اکرم راجا کا کہنا ہےکہ سپریم کورٹ سمجھے تو سابق صدر پرویز مشرف کو اپیل دائر کرنے کے لیے حاضری سے استثنا دے سکتی ہے۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ڈی چوک پر لاش کو لٹکانے والی بات پر عمل درآمد نہیں ہو سکتا کیونکہ اس بات سے دو جج صاحبان نے اختلاف کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیرا گراف 66 بہت تشویشناک ہے، ہمارے وہم وگمان میں بھی نہیں تھا کہ کسی عدالتی فیصلے میں ایسی زبان دیکھنے کو ملے گی۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ پیرا گراف 66 قابل عمل نہیں، یہ عدالت کا نہیں ایک جج کا ججمنٹ ہےجبکہ یہ آرڈر آف دی کورٹ نہیں کہلائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایک جج کا اختلافی نوٹ یہ ثابت نہیں کرتا کہ فیصلہ کمزور ہے جبکہ اب حکومت مقدمہ ختم نہیں کرسکتی۔

تازہ ترین