مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے خصوصی عدالت کی طرف سے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنائے جانے والے سزائے موت کے فیصلے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے حوالے سے فیصلے پر تبصرہ اسے پڑھ کر کروں گا۔
لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ میاں نواز شریف کو ابھی مشرف کے خلاف آنے والے فیصلے کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔
سابق وزیراعظم کی طبیعت کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے دل کے ٹیسٹ ہوئے ہیں، پیر کو دوبارہ پی ای ٹی اسکین ہوگا۔
شہباز شریف نے کہا کہ جائیدادیں ضبط ہونا نیب نیازی گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے، جبکہ عمران خان چاہے کتنا بھی زور لگالے اللہ تعالیٰ ہمارا حامی و ناصر ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے خلاف کرپشن ثابت ہوتی تو نیب ثبوت سپریم کورٹ میں جمع کرواتا ۔
قائد حزب اختلاف نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں ہم نے ملک کی خدمت کی ہے۔