کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کبڈی فیڈر یشن کے صدر چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ عالمی کبڈی کپ 12 جنوری سے لاہور میں شروع ہو گا ، ٹورنامنٹ میں دس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان، ایران، بھارت، کینیڈا، کینیا، آسٹریلیا، برطانیہ، امریکا، سیریالون اور آزربائیجان شامل ہیں۔