• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ نے مشرف کو سزائے موت کی مخالفت کردی

اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو عدالت کی جانب سے سزائے موت کی مخالفت کی ہے۔

اقوام متحدہ کی ترجمان نے جمعرات کو سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو سزائے موت کے سوال کے جواب میں کہا کہ اقوام متحدہ غداری کے الزام میں سابق صدر جنرل پرویز مشرف کو پھانسی دینے کی مخالفت کرتا ہے۔

ترجمان اسٹیفن ڈوجرک نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ کیس اپیل کے عمل میں ہے لیکن اقوام متحدہ سزائے موت کے خلاف ہے۔

تازہ ترین