• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رونالڈو کا ایک اور حیرت انگیز گول


پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور شاہکار گول اسکور کرکے حریف ٹیم کو حیران کردیا۔

سیری اے فٹبال لیگ کے ایک میچ میں یووینٹس کلب کی طرف سے کھیلتے ہوئے پرتگالی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے ڈیڑھ سیکنڈ تک ہوا میں معلق رہتے ہوئے حریف سیمپڈوریا کے خلاف ہیڈر پر غیرمعمولی گول اسکور کیا۔

میچ میں رونالڈو کی ٹیم نے حریف ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔

رونالڈو کے مداحوں نے اس گول کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا ہے، وہیں یووینٹس نے گول کرتے ہوئے گرین کروما بیگ گراؤنڈ کے ساتھ رونالڈو کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو تخلیقی صلاحیت کے اظہار کی دعوت دے دی۔










رونالڈو کےاس گول پر حریف ٹیم سیمپڈوریا کے ہیڈ کوچ کلاؤڈیو رانیری بھی حیرت زدہ رہ گئے اور کہا کہ رونالڈو نے کچھ ایسا کیا ہے جو آپ این بی اے (نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن) میں دیکھتے ہیں، وہ ڈیڑھ سکینڈ تک ہوا میں معلق رہا۔

































تازہ ترین