• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کی طرف سے بلاول بھٹو کو نوٹس جاری کرنا سمجھ سے بالاتر ہے،مخدوم احمد محمود

لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ نیب کی طرف سے بلاول بھٹو کو نوٹس جاری کرنا سمجھ سے بالاتر ہے،اداروں کے درمیان تنائو خطرناک حدکو چھو رہا ہے، جمہوریت وینٹی لیٹر پر ہے، پیپلز پارٹی آئین کی بالادستی جمہوریت کے استحکام اور اصولوں کی سربلندی کا نام ہے،شہید بینظیر بھٹو کا مشن پورا کرنے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی جمہوری نظام اور روایات کے ساتھ کھلواڑ نہیں کرنے دے گی۔
تازہ ترین