• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہسپانوی خطروں کے کھلاڑی کا پہاڑ پر بنے 10فٹ سوراخ سے گزرنے کا مظاہرہ

ہسپانوی کھلاڑی کا ونگ سوٹ میں جمپنگ کرتے ہوئے پہاڑ پر بنے 10فٹ سوراخ سے گزرنے کا مظاہرہ


ہسپانوی خطروں کے کھلاڑی کا ونگ سوٹ جمپنگ کرتے ہوئے پہاڑ پر بنے 10فٹ سوراخ سے گزرنے کا مظاہرہ، دیکھنے والوں کی سانسیں تھم گئیں۔

یوں تو خطروں سے کھیلنا اور کچھ منفرد کر دکھانا ایڈونچر کے شوقین منچلوں کا پسندیدہ کھیل ہے تاہم ان میں سے کچھ نوجوان ایسے حیرت انگیز کارنامے انجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس ہسپانوی نوجوان کا شمار بھی ایسے ہی کھلاڑیوں میں کیا جا سکتا ہے جو ونگ سوٹ جمپنگ کرتے ہوئے کرتب بازی کا خطرناک مظاہرہ کر رہا ہے۔

ہسپانوی کھلاڑی Alejandro Villar Gonzalez نے اپنے اسٹنٹ کے لیے اسپین کے پہاڑ Aragon Pyrenees کا انتخاب کیا اور 142 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ونگ سوٹ جمپنگ کرتے ہوئے پہاڑ پر بنے 10فٹ چوڑے سُوراخ سے گزرنے کا حیرت انگیز کارنامہ انجام دیا اور دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔ 

تازہ ترین