• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم نے کشمیر پر تقریر کے سوا کچھ نہیں کیا، سراج الحق

وزیر اعظم نے کشمیر پر تقریر کے سوا کچھ نہیں کیا، سراج الحق


امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں کی گئی اپنی تقریر سے بڑھ کر آج تک کوئی عمل نہیں کیا ، وزیراعظم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اگر قوم کو لیڈ نہیں کر سکتے تو کرسی چھوڑ دیں۔

اسلام آباد میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کشمیر مارچ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کی پھانسی سے بڑا مسئلہ کشمیر اور مہنگائی کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی ایک ریاستی دہشت گرد ہےجبکہ اس مارچ سے کشمیریوں کو اورکشمیریوں کے قاتل مودی کو پیغام دیا گیا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ کشمیر میں کئی لاکھ افراد شہادت کے مرتبے پر فائز ہو چکے ہیں، کشمیری ہمارے ہیں اور ہم کشمیریوں کے ہیں اور ہم ان کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں کہ جنہیں بینائی سے محروم کیا گیا ۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مودی کے منشور کا حصہ تھا کہ مسلمانوں، کشمیریوں کے خلاف تحریک چلائے گا،مودی کہتا ہے اب تیسراوعدہ گلگت بلتستان اور مظفرآباد کو بھارت کا حصہ بنانا ہے ۔

سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم سے مطالبہ کرتا ہوں اگر قوم کو لیڈ نہیں کر سکتے تو کرسی چھوڑدو،اقوام متحدہ کی تقریر سے بڑھ کر آج تک میرے وزیراعظم نے کوئی عمل نہیں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم پر آج ایک ایسا ٹولہ مسلط کیا گیا ہے جن میں کوئی صلاحیت نہیں ،قومی اداروں کو برباد کیا جارہا ہے،کرپشن کی نئی تاریخیں پیدا ہو رہی ہیں اور ملک میں پرویز مشرف کی پھانسی سے بڑا مسئلہ کشمیر اور مہنگائی کا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عوام بھوک سے مر رہے ہیں جبکہ تمام ادارے مسائل میں الجھ گئےہیں غریب کےمسائل ان کے ایجنڈے کا حصہ ہی نہیں ہے جبکہ حکومت سے جب گلہ کرو تو کہتے ہیں کہ حکومت ملی ہے اختیارات نہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے امید کا مرکز ہے، آج کی حکومت نے سنجیدہ موضوعات کو بھی مذاق بنایا ہےمیں مطالبہ کرتا ہوں کہ بھارت کے لیے فضائی راستہ بند ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ او آئی سی کا اجلاس پاکستان میں بلانا چاہیے جبکہ کشمیری عوام کی مشکلات ختم کیےجانے کےلیے ایک بین الاقوامی ڈیسک قائم کیا جائے۔

تازہ ترین