• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف کیخلاف فیصلے سے حکومت کو پریشانی نہیں، علی محمد خان

مشرف کیخلاف فیصلے سے حکومت کو پریشانی نہیں، علی محمد خان


وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف فیصلے سے حکومت کو کوئی پریشانی نہیں ہے۔

جشن اقبال فیسٹیول میں شرکت کے بعد جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں علی محمد خان نے کہاکہ لاش لٹکانے کے حوالے سے حکومت کو تحفظات ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آج کے پاکستان میں لاش لٹکانے کی کوئی گنجائش نہیں ہے، ڈی چوک پر لاش لٹکانے کی کوئی وکیل یا جج تعریف نہیں کرتا۔

وزیر مملکت نے مزید کہا کہ جج کی رائے بات نہیں فیصلہ ہوتا ہے، جس پر حکومت نے عمل کرنا ہوتا ہے، حکومتی خیال ہے کہ یہ رائے نہیں ایک فیصلہ ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ کسی آمر کی طرف سے آئین کی پامالی کی حمایت نہیں کرتے ، پرویز مشرف کے وکیل فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے۔

علی محمد خان نے یہ بھی کہاکہ نواز شریف نے مکمل طور پر آرٹیکل 6 نہیں لگایا، کچھ لگایا، کچھ پرویزمشرف کے ساتھی اپنے ساتھ شامل کر لئے۔

انہوں نے کہاکہ جب تک انصاف نہ ہو ملک نہیں چلتا لیکن انصاف وہ ہے جو ہوتا ہوا نظر بھی آئے۔

تازہ ترین