• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے تحت ہمارا قائد پروگرام کا انعقاد

کراچی (جنگ نیوز)پاکستان بننے کے بعد بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے 22دسمبر 1947کو پاکستان کے پہلے چیف اسکاؤٹ کی حیثیت سے حلف اٹھایا اس حوالے سے پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہمارا قائد پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں سندھ بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن کے گلستان اسکائوٹس ٹریننگ سینٹر میں کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں آزاد کشمیر، خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، فاٹا، پی آئی اے، بلوچستان اور سندھ کے اسکائوٹس شریک ہوئے، گورنر ہائوس کے سبزہ زار پر اسکائوٹس نے اسکائوٹ وعدہ کی تجدید کی، سندھ بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی سیکرٹری سید اختر میر کی قیادت میں اسکائوٹس گورنر ہاؤس پہنچے اس موقع پر انہیں بابائے قوم کے زیر استعمال اشیاء کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں جبکہ بابائے قوم کی ریزیڈنسی فلیگ اسٹاف ہاؤس کا دورہ کرایا گیا ، اسکائوٹس وزیر مینشن گئے جہاں انہیں بابائے قوم کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں بتایا گیا ، اسکاوٹس کو، مہٹہ پلیس اور ساحل سمندر کی سیر کروائی گئی۔

تازہ ترین