پشاور (لیڈی رپورٹر) دنیا بھر کی طرح پشاور میں بھی کرسمس کی تیاریاں عرروج پر پہنچ گئی ہیں اور مسیحی برادری نے اپنا مذ ہبی تہوار منانے کیلئے بھر پور مذہبی جوش اور ولولے کے ساتھ اس تہوار کو خوبصورت اور پررونق بنانے کیلئے پروگرام ترتیب دیدیئے ہیں۔ کرسمس کی تیاریوں کے سلسلے میں گرجا گھروں کو برقی قمقموں سے سجایا جا ریا ھے جبکہ مختلف گرجا گھروں گھروں میں کرسمس ٹری کو سجانے کے حوالے سے بھی منصوبہ بندیا ں شروع کر دی گئیں جن سے بچے اور بڑے سب لطف اندوز ہو رہے ہیں علاوہ ازیں مسیحی بچوں اور خواتین سمیت مردوں نے بھی خصوصی نئے ملبوسات ، جوتوں ، اورد یگر بناوو سجاوٹ کی اشیا کی خریداری کو بھی حتمی شکل دینے کا آغاز کر دیا ھے ۔ تاہم اس سلسلے میں ایک خوش آئند بات یہ ہے کہ مختلف کمپنیوں اور برینڈز نے اپنی ملبوسات پر سیل بھی لگا رکھی ھے جس سے مسیحی برادری کو خریداری میں سہولت ہو گی جبکہ کرسچین کمیونٹی کو صوبا ئی حکومت کی طرف سے ایڈونس تنخواہوں کی ادئیگی کا بھی اعلان کیا گیا جو کہ آج سے ملنا شروع ہو جائےگی۔