پشاور(نیوزرپورٹر) پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس احمد علی نے ایک شخص کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی، ملزم کیجانب سے کیس کی پیروی دانیال اسد چمکنی ایڈووکیٹ نے کی، ملزم گلزارحسین سکنہ صوابی نے29 ستمبر 2019کو تھانہ کالوخان کی حدود میں تنازعہ پر فائرنگ کرکے ندیم اللہ کو زخمی کردیا تھا۔ مقامی عدالت سے ضمانت پررہائی کی اپیل خارج ہونے پر ملزم نے پشاورہائی کورٹ میں رٹ داخل کی تھی۔