• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حارث رؤف نے 5 وکٹیں لینے والی گیند بھارتی کو کیوں دی؟


آسٹریلوی ٹی 20 لیگ ’بیگ بیش‘ میں اپنی اسپیڈ کا جادو جگانے والے حارث رؤف نے وہ گیند جس سے انہوں نے 5 وکٹیں لی تھیں ایک بھارتی پنجابی کو دے کر سب کے دل جیت لیے۔

میچ کے بعد بات کرتے ہوئے جب حارث سے پوچھا گیا کہ انہوں نے یہ گیند کس کو اورکیوں دی تو حارث رؤف نے بتایا کہ جب وہ میچ کے لیے میدان میں پہنچے تو گراؤنڈ میں موجود ایک شخص نے ان سے پوچھا کہ وہ کہاں سے ہیں؟

حارث رؤف کا کہنا تھا کہ جب میں نے اس شخص کو بتایا کہ میں پاکستان سے ہوں تو وہ بھارتی شخص رو پڑا اور اس نے مجھے گلے سے لگا لیا۔

حارث رؤف نے بتایا کہ وہ بھی اس وقت کافی جذباتی ہو گئے تھے اس لیے انہوں نے یہ گیند اس شخص کو دے دی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حارث رؤف کے اس اقدام کو بے حد سراہا جارہا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ہم امن چاہتے ہیں جنگ نہیں ۔

یاد رہے کہ کرکٹ میں عام طور پر پانچ یا اس سے زیادہ وکٹیں لینے پر وہی گیند بولر اپنے پاس نشانی کے طور پر رکھ لیتے ہیں لیکن حارث نے ایسا نہیں کیا اور گیند وہاں گراؤنڈ میں موجود ایک بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے شخص کو دے دی۔

تازہ ترین