سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کو نیب کے نوٹس ملنے پر بہت تحفظات ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہمارے پارٹی چیئر مین اور عہدیداران ڈرامہ بازیوں سے ڈرتے نہیں، وہ پہلے بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوچکے ہيں۔
انہوں نے کہا کہ بلاول اس ناکام حکومت کے خلاف مہم چلارہے ہيں اس لیے حکومت ان کے خلاف ایسے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے وفاق پر کتے کے کاٹے کی ویکسین فراہم نہ کرنے کا الزام بھی لگادیا۔