آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر کبھی بھی اور کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ایل او سی اور مظفر آباد میں سی ایم ایچ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر گفتگو کے دوران آرمی چیف کا کہنا تھا کہ امن کے لیے ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم مادر وطن کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ ہم دشمن کے مس ایڈونچر اور جارحیت کو ناکام بنانے کے لیے مکمل تیار ہیں اور اس کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔
سی ایم ایچ مظفرآباد کے دورے کے دوران آرمی چیف نے بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہریوں کی خیریت دریافت کی۔