• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کی حراست میں احسن اقبال کا طبی معائنہ مکمل

نیب کی حراست میں احسن اقبال کا طبی معائنہ مکمل


قومی احتساب بیورو (نیب ) کی حراست میں سابق وفاقی وزیر داخلہ اور ن لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال کا طبی معائنہ مکمل کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نیب حکام نے گرفتاری کے بعد احسن اقبال کا طبی معائنہ کروالیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق پولی کلینک اسلام آباد میں ہونے والے معائنے میں ڈاکٹروں نے احسن اقبال کو طبی طور پر فٹ قرار دے دیا ہے۔

نیب نے سابق وفاقی وزیر کو نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں گرفتار کیا ہے، انہیں کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مسلم لیگ (ن) نے احسن اقبال کی گرفتاری کو نیب نیازی گٹھ جوڑ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

دوسری طرف وفاقی وزیر مراد سعید نے احسن اقبال کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سابق وفاقی وزیر نے قومی خزانے کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔

تازہ ترین