اسلام آباد.......راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل فون سروس فوری طور پر کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موبائل سروس بحال کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں جس کے بعد اسلام آباد میں موبائل فون سروس بحال ہوگئی ہے۔
دوسری جانب حکومت اور دھرنا مظاہرین کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد سپریم کورٹ کے قریب سے پولیس کی گاڑیاں واپس جانا شروع ہوگئی ہیں جبکہ مظاہرین نے کامیاب مذاکرات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نعرے لگانا شروع کردئیے۔
اس سے قبل دھرنے میں متعدد مظاہرین بے ہوش ہوگئے تھے جنہیں ایمبولینس میں پولی کلینک منتقل کر دیا گیا۔