• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

واپڈا کی چیمپئن، کسٹمز ہاکی ٹیم کیلئے انعام

واپڈا کی چیمپئن، کسٹمز ہاکی ٹیم کیلئے انعام
کھوکھو ورکشاپ کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس بلدیہ کراچی جمیل احمد کے ساتھ لیا گیا گروپ

سندھ کھو کھو ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ایک روزہ کھو کھو کوچنگ کلینک کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ کلچر کے ایم سی جمیل احمد تھے جبکہ سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری احمد علی راجپوت نے تقریب کی صدارت کی ۔

واپڈا کی چیمپئن، کسٹمز ہاکی ٹیم کیلئے انعام
زیڈ اے نظامی کر کٹ میں مہمان خصوصی نوید انور صدیقی کے ساتھ کھلاڑیوں کا گروپ

کورس میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کو کھیل کی تیکنک کے بارے میں آگہی دی گئی، سندھ کھو کھو ایسوسی ایشن کے چیئرمین عارف وحید نےکہا کہ پاکستان کھو کھو ٹیم آئندہ سال فروری میں ہونے والی ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی ۔

واپڈا کی چیمپئن، کسٹمز ہاکی ٹیم کیلئے انعام
شکریہ جناح پاکستان گرلز بیڈمنٹن کی فاتح مریم حیات کا سابق انٹرنیشنل پلیر ماہیہ معین اور سیکریٹری کراچی بیڈمنٹن محمد معین الدین کے ہمراہ گروپ فوٹو تصویر میں مسز ارم حیات بھی موجود ہیں

36 نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ کا ٹائٹل پاکستان واپڈا ٹیم نے جیت لیا۔ واپڈا نے فائنل کسٹمز ٹیم کو پانچ صفر سے زیر کیا جبکہ تیسری پوزیشن کے میچ میں سوئی سدرن گیس کمپنی ٹیم نے پنجاب اے کو شکست دیکر وکٹری سٹینڈ تک رسائی حاصل کی۔ 

واپڈا کی چیمپئن، کسٹمز ہاکی ٹیم کیلئے انعام
کلکٹر کسٹمز پریونٹیو ثاقب سعید سے کسٹمز جونیئر ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا کوچ محمد علی خان تعارف کراتے ہوئے

بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ پنجاب اے کے عمیر کو دیا گیا۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور سابق صدر پی ایچ ایف اولمپیئن اختر رسول تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔پاکستان نیٹ بال ٹیم سائوتھ ایشین نیٹ بال چیمپین شپ (بھارت)، ایشین نیٹ بال چیمپین شپ (سنگاپور) اور عالمی نیٹ بال کپ (آسٹریلیا) میں شرکت کرے گی۔

واپڈا کی چیمپئن، کسٹمز ہاکی ٹیم کیلئے انعام
کہف الوریٰ ایڈیشنل ڈائریکٹر کلچر اینڈ اسپورٹس بلدیہ عظمٰی کراچی داؤد اسپورٹس کے کاشف اقبال کو مین آف دی میچ ایوارڈ دے رہے ہیں اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس جمیل احمد اور ندیم خان بھی موجود ہیں

کلکٹر کسٹمز پریونٹیو ثاقب سعید نے قومی جونیئر ہاکی چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی کسٹمز جونیئر ہاکی ٹیم کے لئے پانچ لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے، ٹیم کے کھلاڑیوں سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران انہوں نے ایونٹ میں ٹیم کی کار کردگی کو قابل تعریف قرار دیا، اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سکریٹری آ صف باجوہ، ٹیم کے کوچ دانش کلیم، محمد علی خان اور صمصام شاہ بھی موجود تھے۔ 

واپڈا کی چیمپئن، کسٹمز ہاکی ٹیم کیلئے انعام
نارتھ ناظم آباد جیم خانہ ٹرسٹکے زیر اہتما تائی کوانڈو ایونٹ کے اختتام پرصدر فیروز عالم لاری انعامات تقسیم کررہے ہیں ساتھ میں کیپٹن اے معیز ، اسماء علی شاہ اور قندیل جعفری بھی نمایاں ہیں

کلکٹر کسٹمز نے کہا کہ کھلاڑیوں نے قومی جونیئر ایونٹ میں اپنی شان دار کارکردگی سے ثابت کردیا ہے کہ وہ باصلاحیت ہیں ، ادارہ ان کو مستقبل میں مزید سہولت فراہم کرے گا، اس موقع پر پی ایچ ایف کے سکریٹری آ صف باجوہ نے کہا کہ کسٹمز نے ماضی میں قومی ہاکی ٹیم کو کئی نامور کھلاڑی دئیے ہیں، ایک بار پھر اس ادارے سے امید ہے کہ وہ کھلاڑیوں کو ملازمت دینے کے علاوہ ان کو بہتر سہولت بھی دے گا، انہوں نے کہا کہ قائد اعظم گولڈ کپ ہاکی ٹور نامنٹ اس ادادے کی پہچان تھا، ملاقات میں اس ایونٹ کی بحالی کے لئے کسٹمز حکام نے مثبت یقین دہانی کرائی ہے۔

واپڈا کی چیمپئن، کسٹمز ہاکی ٹیم کیلئے انعام
جدہ: پہلی فیوژن بیڈمنٹن چیمپیئن شپ کے ڈبلزایونٹ کےفاتح جہانگیرخان اور زین محی الدین سےشیلڈ اورنقد انعام وصول کرتےہوئے

نارتھ ناظم آباد جیم خانہ ٹرسٹ کے زیراہتمام پہلی تائی کوانڈو چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا ،اس موقع پر نارتھ ناظم آباد جیم خانہ ٹرسٹ کے صدر فیروز عالم لاری، سینئر نائب صدر کیپٹن اے معیز خان،چیئرپرسن اسپورٹس کمیٹی مسزاسما ء علی شاہ اورداکارہ قندیل جعفری نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

تازہ ترین
تازہ ترین