• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان میں 11 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ میچز کھیلنے کے لیے آئی سری لنکن کرکٹ ٹیم کامیاب دورے کے بعد وطن واپس لوٹ گئی۔

یہ بھی پڑھیے: عابد علی کا ایک اور منفرد ریکارڈ

پاکستان میں دوٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے بعد سری لنکن کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی، مہمان ٹیم کراچی سے براستہ دبئی کولمبو روانہ ہوئی، سری لنکا نے راولپنڈی اور کراچی میں دو ٹیسٹ سیریز کھیلی۔

یہ بھی پڑھئے: حارث رؤف نے 5 وکٹیں لینے والی گیند بھارتی کو کیوں دی؟

روانگی سےقبل سری لنکن کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر پاکستانیوں کی شاندار میزبانی اور فول پروف سیکیورٹی کی تعریف کی، کپتان دیموتھ کرونا رتنے نے ٹوئٹ کیا کہ انہیں فخر ہےکہ کس طرح سیکیورٹی اہلکاروں اورایس ایس جی کمانڈوز نے ان کی دیکھ بھال کی۔

سری لنکن کپتان دیموتھ کرونا رتنے نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے بالکل محفوظ ملک ہے۔

سابق کپتان اینجلومیتھیوز نے ٹوئٹ کیا کہ سری لنکن کھلاڑیوں نے پاکستان میں خود کو بالکل محفوظ سمجھا.

جس کا کریڈٹ ایس ایس جی کمانڈوز اور سیکیورٹی اہلکاروں کو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان نے ٹیسٹ سیریز اپنے نام کرلی

آئی لینڈرز نےایک دہائی بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا، سری لنکا کو پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر سے شکست ہوئی۔

تازہ ترین