• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیم پاکستان کا سری لنکن کھلاڑیوں کا شکریہ


کراچی ٹیسٹ میں شکست کے باوجود سری لنکن ٹیم ہنستے چہروں اور حسین یادوں کے ساتھ وطن روانہ ہو گئی۔ پاکستانی کھلاڑی کراچی ٹیسٹ کے اختتام پر سری لنکن ڈریسنگ روم میں گئے اور مہمان کھلاڑیوں کا پاکستان آنے پر شکریہ ادا کیا۔

سری لنکن ٹیسٹ ٹیم دس سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی پہلی ٹیم ہے جس کی آمد سے پاکستان میں کرکٹ مکمل بحالی ہوئی ہے۔

دو ٹیسٹ میچز کی سیریز پاکستان نے ایک۔صفر سے جیتی ، میچ کے اختتام پر پاکستانی کھلاڑی اور مینجمنٹ نے سری لنکن ڈریسنگ روم کا رخ کیا اور مہمان کھلاڑیوں کا پاکستان آنے پر شکریہ ادا کیا اور کرکٹ کی بحالی میں کردار ادا کرنے پر ان کی تعریف کی۔

ملاقات کے دوران انتہائی خوشگوار ماحول میں ایک دوسرے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔

پاکستان ٹیم نے سری لنکن پلیئرز کو اگلی سیریز کے لیے آل دا بیسٹ کہا جبکہ سری لنکن کرکٹرز نے شاندار میزبانی، اچھی سیریز پر پاکستان ٹیم کو مبارکباد دی اور تمام پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔

ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے یاسر شاہ کے ساتھ گپ شپ بھی کی، بعدازاں مہمان سری لنکن ٹیم غیرملکی پرواز کے ذریعے اپنے وطن روانہ ہو گئی۔

تازہ ترین