• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بابر اعظم ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹے نمبر پر آگئے


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی، پاکستان کے نوجوان بیٹسمین بابر اعظم کو اُن کی شاندار پرفارمنس کا صلہ مل گیا، وہ اس فہرست میں چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔

ٹیسٹ کیریئر میں یہ اُن کی اب تک کی سب سے بہترین رینکنگ ہے۔

عابد علی صرف 2 ٹیسٹ کھیل کر رینکنگ میں 62 ویں نمبر پر آگئے ہیں، اُن کے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 473 ہے، جو صرف دو ٹیسٹ کھیلنے کے بعد عمر اکمل کے 499 پوائنٹس کے بعد کسی بھی پاکستانی بیٹسمین کے بہترین ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔

بیٹسمینوں کی رینکنگ میں بھارت کے ویرات کوہلی بدستور پہلے نمبر پر ہیں، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دوسرے، نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن تیسرے، بھارت کے چتیشور پجارا چوتھے، آسٹریلیا کے مارنس لبوشان پانچویں نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان کی ICC ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن

پاکستان نے بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف عمدہ پرفامنس کا مظاہرہ کیا، جس کے بعد وہ تازہ رینکنگ میں چھٹے نمبر پر آگئے ہیں، وہ ٹاپ ٹین میں شامل واحد پاکستان بیٹسمین ہیں۔

بھارت کے اجنکیا رہانے ساتوں، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر آٹھویں، انگلینڈ کے جوئے روٹ نویں اور نیوزی لینڈ کے راس ٹیلر دسویں نمبر پر ہیں۔

سری لنکا کے خلاف سیریز کے مین آف دی میچ عابد علی 16 درجے بہتری کے بعد کا 62 ویں نمبر پر ہیں۔

شان مسعود 12 درجے بہتری کے بعد 40ویں، اظہر علی تین درجے بہتری کے بعد 26ویں جبکہ اسد شفیق 2 درجہ بہتری کے بعد 20ویں نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی اور ریکارڈز کی بھرمار

بولرز کی رینکنگ میں پہلے دس نمبرز میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی، ٹاپ ٹین میں پاکستان کا کوئی بولر شامل نہیں، محمد عباس کا 15واں نمبر ہے۔

آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے، جنوبی افریقا کے کاگیسو ربادہ دوسرے، نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر تیسرے، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر چوتھے، آسٹریلیا کے مچل اسٹارک پانچویں، بھارت کے جسپریت بومراچھٹے، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈساتویں، جنوبی افریقا کے ورنن فلینڈر آٹھویں، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن نویں اور نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔

آل راؤنڈرز میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر پہلے، بھارت کے رویندرا جدیجا دوسرے، انگلینڈ کے بین اسٹوکس تیسرے، جنوبی افریقا کے ورنن فلینڈر چوتھے اور آسٹریلیا کے مچل اسٹارک پانچویں نمبر پر ہیں۔

ٹیموں کی رینکنگ میں پاکستان ساتویں نمبر پر ہے جبکہ بھارت کا پہلا، نیوزی لینڈ کا دوسرا، جنوبی افریقا کا تیسرا، انگلینڈ کا چوتھا اور آسٹریلیا کا پانچواں نمبر ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین