پاکستان نیوی کےجہازوں نے عمان کی بندرگاہ سلطان قابوس کادورہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پی این ایس رہ نورد،پی این ایس مددگار اور پی ایم ایس ایس کشمیر مسقط پہنچ گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق عمانی حکام نے پاکستان نیوی کے جہازوں کا پرتپاک استقبال کیا، مشن کمانڈر اور کمانڈنگ افسران نے رائل نیوی آف عمان کی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔
مشن کمانڈر نے قائم مقام کمانڈر رائل نیوی آف عمان اور سلطان قابوس نیول اکیڈمی کےکمانڈنٹ سے ملاقات ہوئی۔
پاکستان نیوی وفد کی ڈی جی آپریشنز اینڈ پلانز رائل نیوی آف عمان سے ملاقات ہوئی، پاکستان نیوی اور پی ایم ایس اے جہازوں کی مشترکہ مشق ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق رائل عمان نیوی کے جہاز KHASAB کے ساتھ پاسج ایکسر سائز کی، بحری مشق کا مقصد باہمی ہم آہنگی اور پیشہ ورانہ مہارت میں اضافہ ہے۔
پاکستان اور عمان سمندری ہمسائے ہیں، مشترکہ مشقیں معمول کا حصہ ہیں، دورے سے پاکستان نیوی، عمان نیوی کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط ہوگا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خطے میں بحری امن و سلامتی کے لیے دو طرفہ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔