• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیوبا تجارتی معاہدہ کرلے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے، ڈونلڈ ٹرمپ

فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیوبا کو تجارتی معاہدہ کرنے کی وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ کیوبا کے لیے اب کوئی پیسا یا تیل نہیں جائے گا، وہ تجارتی معاہدہ کرلے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وینزویلا کو اب امریکا کا تحفظ حاصل ہے، کیوبا نے کئی برسوں تک بڑی مقدار میں وینزویلا سے ملنے والے تیل اور پیسے پر گزارا کیا، لیکن اب یہ سلسلہ ختم ہو گیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اب وینزویلا کے پاس امریکا، دنیا کی سب سے طاقتور فوج موجود ہے تاکہ ان کی حفاظت کرے اور ہم یقینی طور پر ایسا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کیوبا کو اب مزید تیل یا پیسہ نہیں ملے گا، بالکل بھی نہیں ملے گا، کیوبا ابھی معاہدہ کرلے، اس سے پہلے کے دیر ہوجائے۔



اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر مارکو روبیو کے کیوبا کے آیندہ صدر ہونے کی پوسٹ ری پوسٹ کردی۔

خبر ایجنسی کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا تھا کہ کیوبا کے آیندہ صدر مارکو روبیو ہوں گے، صدر ٹرمپ نے پوسٹ پر "مجھے اچھا لگا" کا تبصرہ کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید