• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ: خصوصی عدالت کیخلاف پرویز مشرف کی درخواست پر بینچ تشکیل

لاہور ہائیکورٹ نے خصوصی عدالت کی تشکیل کے خلاف پرویز مشرف کی درخواستوں پر سماعت کیلئے فل بینچ تشکیل دے دیا ہے جو 9جنوری2020 ء کو سماعت کرے گا۔

پرویز مشرف کی درخواستوں کی سماعت کیلئے تشکیل دیئے جانے والے لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس امیر بھٹی اور جسٹس محمد مسعود جہانگیر شامل ہیں۔

پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کی تشکیل غیرقانونی قرار دینے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

واضح رہے کہ پرویز مشرف علاج کے سلسلے میں دبئی میں موجود ہیں۔17دسمبر کو خصوصی عدالت نے اپنے فیصلے میں انہیں سزائے موت سنائی تھی۔

تازہ ترین