پاکستان عمان مشترکہ وزارتی کمیشن کی تیاریوں پر بین الوزارتی اجلاس
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاکستان عمان مشترکہ وزارتی کمیشن کی تیاریوں پر بین الوزارتی اجلاس ہوا۔ اسلام آباد سے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان عمان وزارتی کمیشن کے آئندہ 8ویں اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔