کوئٹہ(پ ر) جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی اصغر علی ترین نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر تحصیل پشین میں نادرا کی جانب سے قائم کردہ دفتر کی عمارت نہ صرف چھوٹی ہے بلکہ اس میں عملہ بھی کم تعداد میں تعینات کیا گیا ۔ اس سے قبل تحصیل پشین کی آبادی میں اضافے کے پیش نظر سمارٹ کارڈ کیلئے ایک الگ عمارت فراہم کی گئی تھی جو بند پڑی ہے جس کی وجہ سے روزانہ سیکڑوں شہریوں کو قطار میں کھڑا ہونا پڑتا ہے اور شناختی کارڈ کے حصول کیلئے کئی دنوں تک انتظار کرنا پڑتا ہے ۔ صوبائی حکومت وفاق سے رجوع کرے کہ وہ نادراسینٹر پشین کی عمارت کو کشادہ کرنے اور عملے کی تعداد بڑھانے ٗ تحصیل پشین میں سمارٹ کارڈ کیلئے الگ بلڈنگ فراہم کرنے کو بھی یقینی بنائے۔