• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائدِاعظم ؒ کے یومِ ولادت پر نغمہ جاری


وزارت اطلاعات کی جانب سے قائداعظم ؒکے 144 ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے نغمہ ’ جناح ہم میں زندہ ہے، زندہ رہے گا‘  جاری کیا گیا ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرایک نغمہ شیئر کیا اور ساتھ میں لکھا کہ وزارت اطلاعات قائداعظم کے یوم ولادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ قائداعظم کے ویژن کی پاسداری کرتے ہوئے نئے پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق اور مفادات کا تحفظ جاری رکھیں گے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں بسنے والے مسیحیوں خصوصاً پاکستان میں رہنے والے مسیحی بہن بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

فردو عاشق اعوان نے ملک میں مسیحی برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان سے لے کر تعمیر پاکستان اور ملکی ترقی میں مسیحی برادری نے قابلِ فخر کردار ادا کیا ہے ۔

تازہ ترین