• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹن ٹروڈو کے استعفے کے بعد لبرل پارٹی آف کینیڈا کو نئے لیڈر کی تلاش

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

لبرل پارٹی آف کینیڈا، جسٹن ٹروڈو کے استعفے کے بعد اپنے نئے لیڈر کی تلاش میں ہے۔ اس سلسلے میں پارٹی کا اہم ترین اجلاس اسی ہفتے ہو رہا ہے۔ وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے پارٹی لیڈرشپ سے علیحدگی کے اپنے فیصلے سے پارٹی کے صدر ساچت مہرا کو آگاہ کر دیا تھا۔ 

لبرل پارٹی کے نئے لیڈر کا انتخاب پارٹی کارکنان ووٹ کے ذریعے کریں گے۔ ابھی تک دو امیدواروں کے نام سامنے آئے ہیں جن میں سابق گورنر بینک آف کینیڈا مارک کارنے اور مانٹریال سے سابق رکنِ پارلیمنٹ فرینک بیلیس شامل ہیں۔ 

مارک کارنے اور فرینک بیلیس نے پارٹی لیڈرشپ کے الیکشن میں حصہ لینے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

لبرل پارٹی کی لیڈرشپ ریس کے لیے سابق نائب وزیر اعظم کرسٹیا فری لینڈ، وزیر ٹرانسپورٹ انیتا آنند، وزیر برائے انوویشن، سائنس و صنعت فرانسوآ فلپ شامپین، وزیرِ خارجہ ملینیی جولی، وزیر انٹرگورنمنٹل افیئرز ڈومینک لیبلانک اور برٹش کولمبیا کی سابق پریمئر کرسٹی کلارک کے نام بھی گردش کر رہے ہیں۔ 

یاد رہے کہ پارٹی لیڈرشپ الیکشن کےلیے معمول کے مطابق تین چار ماہ کا عرصہ درکار ہے، تاہم اس دوران پارٹی اپنے عارضی لیڈر کا انتخاب بھی کر سکتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید