امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہمارا نظام تعلیم اور سیاسی قیادت غلام ہے۔
کراچی میں جماعت اسلامی کی تقریب سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ ہمارے فیصلے دشمن کرتا ہے ،ہم کیسے آزاد ہیں ؟
انہوں نے کہاکہ ہمارا پٹرول ،بجلی اور گیس مہنگا کرنے کا فیصلہ دشمن کرتا ہے،ہم معاشی طور پر غلام ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہاکہ پاکستان کے 22ہزار سرکاری ملازم ایسے ہیں جو دوہری شہریت رکھتے ہیں،جن کی فہرست سپریم کورٹ میں پیش کی جاچکی ہے۔