رحیم یارخان(نمائندہ جنگ)سی پیک منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کی گاڑی پرنامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی تاہم وہ محفوظ رہے‘ملزمان فرارہوگئےُپولیس نے کارروائی شروع کردی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پراجیکٹ ڈائریکٹر سی پیک محمد شریف اپنی گاڑی پر حاجی پور روڈ پرکام کا جائزہ لینے کے بعد مسن آباد کے نزدیک پہنچے تو موٹرسائیکل پر سوار2 نامعلوم مسلح ملزمان نے ان کی گاڑی کو اسلحہ کی نوک پر روکنے کی کوشش کی ۔