• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متنازع شہریت قانون: اروندھتی رائے کی مودی سرکار پر کڑی تنقید

متنازع شہریت قانون: اروندھتی رائے کی مودی سرکار پر کڑی تنقید


متنازع شہریت قانون، نیشنل رجسٹر آف سٹیزن پر بھارتی مصنفہ اروندھتی رائے نے نریندر مودی کی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

دلی یونیورسٹی میں تقریر کرتے ہوئے اروندھتی رائے نے کہا کہ بھارتی لاٹھیاں کھانے اور گولیوں کا سامنا کرنے کے لیے پیدا نہیں ہوئے۔

بھارتی مصنفہ نے نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (این آر سی) کو مسلم آبادی کے خلاف اقدام قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیے: مسلمان طالبہ کو کانووکیشن سے نکال دیا گیا

بھارتی مصنفہ کا کہنا تھا کہ 2002 میں مودی نے جیسا گجرات میں کیا، اب یوگی ویسا ہی اتر پردیش میں کرنے کی تیاری کررہے ہیں، یوپی میں پولیس نے مسلمانوں پر حملہ کیا، ان کے گھروں میں لوٹ مار کی۔

انہوں نے کہا کہ مودی نے بہت بڑے جھوٹ بولے اور ان سب سے لڑنے کے لیے شہریوں کے پاس ایک پلان ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیے: بی جے پی کو جھاڑ کھنڈ میں شکست

اروندھتی رائے نے کہا کہ نیشنل پاپولیشن رجسٹر کا عمل نیشنل رجسٹر آف سٹیزن کے لیے ڈیٹا بیس فراہم کرے گا، بھارتیوں کو ایک دوسرے کو تحفظ دینا ہوگا۔

واضح رہے کہ مودی سرکار کی جانب سے متنازع شہریت کے قانون کی منظوری کے خلاف بھارت بھر میں مظاہرے جاری ہیں، جس کے دوران دو درجن سے زائد افراد جان سے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین